لاہور کے سرکاری و نجی سکولوں کے اوقات کار میں تبدیل، اطلاق کب؟

07:00 PM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لاہور کے  سکولز کو وقت تبدیل کرنے کا حکم، لاہور کے تمام سرکاری و نجی سکولز 8:45 کے بعد کھل سکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولز کے لیے نوٹی فکیشن جاری کردیا ، محکمہ تعلیم پنجاب کا کہناتھا کہ سموگ کے پیش نظر سکولز کے اوقات تبدیل کیے گئے، لاہور کا کوئی سکول 8:45 سے پہلے کھل نہیں سکے گا۔

فیصلے کا اطلاق 28 اکتوبر سے 31 جنوری تک ہوگا، سی ای او ایجوکیشن لاہور کو نجی سکولز پر وقت کی تبدیلی کے احکامات نافذ کروانے کی ہدایت کردی گئی۔

محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولز 28 اکتوبر سے 8:45 پر کلاسز شروع کررہے ہیں۔

قبل ازیں محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی جانب سے متعلقہ اداروں کو فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر ضروری اقدامات کے لئے ہدایات بھی  کی گئیں۔

مزیدخبریں