ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا حادثے میں جاں بحق

07:21 PM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک: ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا، شاہ زیب نقوی ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا، رعنا انصار کے بیٹے شاہ زیب کا جسد خاکی گھر پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے چھوٹے بیٹے شاہ زیب نقوی کا نماز جنازہ کچھ دیر بعد عسکری فور کی مسجد میں ادا کی جائے گی ، رعنا انصار کے ہاں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ارکان موجود ہیں۔

واضح کہ کراچی کے کلفٹن انڈرپاس میں تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوئی تھی،ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت شاہ زیب کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی شخص کی شناخت الیاس کے نام سے کی گئی۔

شاہ زیب نقوی کی عمر تئیس سال اور وہ رعنا انصار کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا،بیٹے کی ہلاکت سے متعلق ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کو نہیں بتایا گیا تھا، کار حادثے اور بیٹے کے زخمی ہونے کی خبر کے بعد وہ اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوئیں,ایم کیو ایم رہنما اس وقت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی رکن اور رکن قومی اسمبلی ہیں۔

رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار اور مرحوم سینئر صحافی سید انصار علی نقوی کے بیٹے کی وفات 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےجوان بیٹے کی وفات پر رعناانصار و دیگر لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا،گورنر نے مرحوم کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں رعنا انصار اور دیگر اہلِخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یار رہے کہ ان کے شوہر اور معروف صحافی انصار نقوی بھی جہاز حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، انصار نقوی عید کی تعطیلات منانےکےلیےاپنےآبائی شہرحیدرآبادجارہےتھے۔

مزیدخبریں