رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے بیٹے کی موت کیسے ہوئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

07:42 PM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک:ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کے جواں سالہ بیٹے کی موت کیسے ہوئی؟ سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے کلفٹن انڈرپاس میں کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا جواں سال بیٹا شاہ زیب نقوی جاں بحق ہوا۔
حادثے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، حادثے کی سی سی ٹی وی میں گاڑی کو انڈرپاس سے نکلتے وقت پلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، حادثے کے وقت گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آرہی تھی۔

23 سالہ کا شاہ زیب ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا، جبکہ ان کے شوہر اور صحافی انصار نقوی بھی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں