انقرہ: ایرو اسپیس انڈسٹری پر دہشتگر د حملہ، 4 افراد جاں بحق، تینوں دہشتگردجہنم واصل

08:04 PM, 23 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   ترکیہ کے دارالحکومت   انقرہ میں ایرو اسپیس انڈسٹری   پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔ دہشتگرد حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ترک سیکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔ 

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ خاتون سمیت 3 مسلح افراد نےکیا، حملہ آوروں نےصنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کویرغمال بھی بنا یا ۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک سکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیاہے۔

نشریات پر پابندی:


ریڈیو اور ٹیلی ویژن سپریم کونسل (RTÜK) کے چیئرمین نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ عدالت نے اس واقعے پر نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی میں میڈیا اداروں کو جائے وقوعہ سے براہ راست تصاویر شائع کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

نیٹو سربراہ  کی حملے کی مذمت :


نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ " انقرہ میں ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔ نیٹو ہمارے اتحادی ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم دہشت گردی کی ہر قسم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ "

شام 5.50 بجے(مقامی وقت) وزیر داخلہ  یرلیکایا نے اعلان کیا کہ 2حملہ آور مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں TUSAŞ کے تین اہلکار بھی مارے گئے جبکہ 14 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

حملہ آوروں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک ٹیکسی میں ایجنسی پہنچے تھے جسے انہوں نے پہلے چوری کیا تھا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس حملے کے پیچھے کون ہوسکتا ہے۔ کرد عسکریت پسند، اسلامک اسٹیٹ گروپ اور بائیں بازو کے انتہا پسند ماضی میں ملک میں حملے کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں