اداکارہ یشما گل کی بولڈ لباس میں ویڈیو سامنے آگئی

11:13 PM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل کا ہاٹ موڈ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اور انہوں نے ایک بار پھر بولڈ لباس میں اپنی ادائیں دکھاتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔

ڈراما ’بے باک‘ ، ’آز مائش‘ ، ’مجھے خدا پہ یقین ہے‘ اور ’پیا نام کا دیا‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یشما گِل سوشل میڈیا پر بھرپور طریقے سے متحرک رہتی ہیں۔ 

انسٹاگرام پر اپلوڈ کردہ ویڈیو کے بارے میں یشما گل نے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے لیکن اندازہ لگایا جاسکتا ہے یہ کم از کم پاکستان کی نہیں ہے، ویڈیو میں بولڈ اور مختصر لباس پہنے یشما گل کسی ہوٹل کے سوئمنگ پول کے سامنے ادائیں دکھا رہی ہے۔

اداکارہ کے پیچھے ہوٹل اور سوئمنگ پول کا خوبصورت نظارہ بھی دکھائی دے رہا ہے، یشما اس ویڈیو میں دل کا سائن بھی بناتی ہیں اور دل کا فلٹر بھی استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے I love myself نامی گانا بیک گراونڈ میں لگایا اور اس گانے کے ذریعے کوئی پیغام بھی دینے کی کوشش کی،البتہ مختصر لباس میں ویڈیو اپلوڈ کر کے تنقید سے بچنے کے لیے یشما گل نے اس ویڈیو پر کمنٹس کا آپشن بند رکھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں