کورونا سے مزید 58 مریض جان کی بازی ہار گئے
04:23 AM, 23 Sep, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح مزید بڑھ کر پانچ فیصد کے قریب پہنچ گئی، کورونا سے مزید 58 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ پاکستان بھر میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 432 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 48 ہزار 151 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 347 مریضوں میں مثبت کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، مثبت کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا جو 4.89 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1440848659566895110 ملک بھر میں اس وقت افسوسناک طور پر 4 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےجبکہ 2 ہزار 688 کورونا کے مریض صحت یاب ہوئے، این سی او سی کی طرف سے مسلسل یہ ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کہ ویکسین لگوائی جائے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔