امریکی عوام کی تضحیک کرنا مقصد نہیں تھا
06:45 AM, 23 Sep, 2021
نیو یارک ( ویب ڈیسک ) کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جب مدینہ کی ریاست اور نئے پاکستان کی بات تو اس میں ان کا خاص نقطہ قدر سے محرومی کا تھا، جب ہم نے پناہ گاہیں اور لنگر خانے بنائے تو ہم پر بہت تنقید کی گئی، بہت مذاق اڑایا گیا۔ https://twitter.com/URDUVOA/status/1440687951206240265 ایک انٹرویو میں امریکہ کے دورے پر موجود کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہریار آفریدی نے کہا کہ جب میں امریکہ میں آیا تو میں ایسے ہی مین ہٹن میں پھر رہا تھا تو میں نے کچھ لوگ دیکھے تو یہ پاکستانی عوام کیلئے ایک پیغام تھا کہ اپنے وزیر اعظم کی قدر کریں کہ انہوں نے پناہ گاہیں بنائیں اور ترقی یافتہ ممالک میں ایسے لوگ ہیں جو بھوکے اور بے آسرا سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا کہ میں امریکہ کو یا امریکہ کی عوام کو کسی حوالے سے خدانخواستہ چیلنج کر رہا ہوں یا کسی بھی حوالے سے ان کی تضحیک کر رہا ہوں، دیار غیر نے پاکستانیوں کو عزت دی اور میں امریکی اقدار کی بہت قدر کرتا ہوں اور ان کے معاشرے سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔