انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ گاوور بھی پاکستان کے حامی

10:35 AM, 23 Sep, 2021

اویس
لندن ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے سابق کرکٹر نے بھی پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی، انگلش کرکٹ بورڈ کوپاکستانی کرکٹ ٹیم کے احسانات یاد کرواتے ہوئے کہا کہ جب عالمی وبا نے پوری دنیا میں ڈیرے ڈال رکھے تھے تو پاکستان کی ٹیم ہی تھی جو ان حالات میں انگلینڈ میں سیریز کھیلنے کیلئے آئی تھی اور پھر اس سفر کی وجہ ٹیم کورونا کا شکار ہوئی مگر دو روز میں سیریز کیلئے نئی ٹیم کھڑی کر دی گئی۔ ایک بیان میں انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ گاوور نے کہا کہ انگلینڈ بورڈ کی طرف سے ساری تصوراتی باتیں کی گئی ہیں، کوئی منطق نظر نہیں آرہی ہےمیں جانتا ہوں ان سردیوں میں انگلش ٹیم کیلئے بہت کام ہے ، ورلڈ ٹی 20 آرہا ہے اور یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ اس کیلئے بھی انگلینڈ کی ٹیم کی پوری تیاری نہیں ہےلیکن اگر چاہتے تو پاکستان جانے کیلئے 14 کھلاڑی بالکل میسر ہو سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس معاملے میں اخلاقیات کے بڑے پیمانوں کو سامنے رکھا چاہئے تھا، پاکستان کی طرف سے عالمی وبا کے دنوں میں بھی سیریز منسوخ نہیں کی گئی، وہ شاندار کرکٹ تھی، واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان کی سیریز منسوخ کرنے کے بعد کھیلوں کے حلقوں کی طرف سے مسلسل تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
مزیدخبریں