شیخ رشید کو اغواء اور قتل کی دھمکیاں، مقدمہ درج
07:08 AM, 23 Sep, 2022
راول پنڈی پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو اغواء اور قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شیخ رشید کی جانب سے مقدمہ راولپنڈی کے پولیس اسٹیشن وارث خان میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں بذریعہ ٹیلی فون اغواء اور قتل کی دھمکیاں دینے کے تحت دفعات درج کی گئی ہیں۔ درج ایف آئی آر کے متن میں شیخ رشید احمد کے موبائل نمبر اور لال حویلی لینڈ لائن نمبر پر دھمکیاں ملنے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایف آئی آر میں ، ایف آئی آر میں دھمکیاں دینے والے نمبرز بھی درج کئے گئے ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد متعلقہ اداروں کو میسج کردیا ہے،پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کر رہا ہوں، تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکے، شیخ رشید نے تھانہ کوہسار اسلام آباد میں بھی درخواست دی تھی۔ ایس پی راول کے مطابق جن نمبروں کی نشاندہی کی گئی ہے اُن کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ درج ایف آئی آر میں 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔