حقیقی آزادی اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے جہاد کرنا ہو گا:عمران خان
11:47 AM, 23 Sep, 2022
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی اور اپنی نسلوں کے لیے جہاد کرنا ہو گا۔ اسٹوڈنٹس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آج 80 فیصد خواتین کو حقوق نہیں مل رہے، اندرون سندھ میں بدترین غلامی ہے، حقیقی آزادی اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے جہاد کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا ریاست مدینہ میں خلیفہ بھی عدالت میں پیش ہوتے تھے، تمام غریب ممالک میں زرداری اور نواز شریف جیسے لوگ پیسہ باہرلے جاتے ہیں، جب ملک میں چور اوپر بیٹھ جائیں تو ترقی کیسے ہو گی۔ عمران خان کا کہنا تھا آج چوروں نے ہمارے ملک پر قبضہ کر لیا ہے، ہر روز باری باری ان کے جرم معاف ہو رہے ہیں، اگر یہی کرنا ہے تو باقی لوگوں کو بھی جیل سے رہا کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج فیصلہ کن وقت ہے، شہباز شریف ہر جگہ جاکر کہتا ہے کہ میں مجبور ہوں، مانگنے نہیں آیا، شہباز شریف ہر جگہ پاکستان کو ذلیل کراتا ہے۔