پنجاب کی جامعات کا مزدوروں کے بچوں کو مفت داخلہ دینے سے انکار

01:18 PM, 23 Sep, 2022

احمد علی
پنجاب کی متعدد جامعات نے مزدوروں کے بچوں کو مفت داخلہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ تفصلات کے مطابق پنجاب کی جامعات میں مزدوں کے بچوں کو مفت داخلہ نہ دینے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گی۔ قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ گذشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گریجوکیشن تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اب سرکاری جامعات میں غریب طلبہ کو فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث داخلے نہیں مل رہے ہیں۔ ان یونیورسٹیوں کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت کے ذمے پہلے ہی اربوں روپے ہیں جو تاحال ادا نہیں ہوئے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام سرکاری جامعات میں غریبوں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے اعلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
مزیدخبریں