لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

02:41 PM, 23 Sep, 2024

ویب ڈیسک: لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو انٹر سروسز انٹیلی جنس کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔ وہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ لیں گے جو ریٹائر ہونے والے ہیں۔

عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ایڈجوٹنٹ جنرل کےفرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔ وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹراین ڈی یو اور انسٹرکٹرکمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ الیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک سابق کور کمانڈر راولپنڈی جی ایم ملک کے صاحبزادے ہیں۔
جی ایم ملک نے 1950 میں پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہوں نے برطانیہ کی مایہ ناز رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت حاصل کی جس کے اختتام پر ان کو برطانوی اکیڈمی کا بہترین کیڈیٹ نامزد کیا گیا تھا اور انہیں کوئینز میڈل سے نوازا گیا تھا۔
 

مزیدخبریں