ڈکیتی کےدوران ڈاکوؤں کی اہلخانہ کے سامنے17سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

02:49 PM, 23 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی 17سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹرسائیکل پرسوار4 مسلح ملزمان نے بہاولنگر سے آنیوالی فیملی کو روکا، لوٹ مارکےبعد لڑکی سے زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، اہل خانہ بہاولنگر سے پاکپتن آرہی تھی، ڈاکوؤں نے نقدی موبائل اور طلائی زیورات چھین لیے۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر 2023 کو لاہور کے قریب موٹر وے پر رات کے وقت دو ملزموں نے ڈکیتی کے بعد بچوں کے سامنے خاتون کا ریپ کیا تھا۔ پولیس نے پہلے ایک ملزم شفقت کو گرفتار کیا اور پھر دوسرے ملزم کی گرفتاری ہوئی۔

بعدازاں لاہور کی ایک خصوصی عدالت نے موٹر وے پر خاتون کو ڈکیتی کے بعد ریپ کا نشانہ بنانے والے دو ملزموں کو موت کی سزا سنا دی تھی۔

مزیدخبریں