ویب ڈیسک: ملک میں آج سونے کا فی تولہ بھاؤ 600 روپے کم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 600 روپے کمی سے ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 471 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالرز کم ہوکر 2 ہزار 617 ڈالرز ہے۔