پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا اعلان

03:03 PM, 23 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے میانوالی میں 29 ستمبر کے جلسے کا این او سی حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے عمیر نیازی نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید کے پاس این او سی کے لیے درخواست جمع کروائی۔

عمیر نیازی نے یہ بھی بتا دیا ہے کہ جلسہ ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں