امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات

03:09 PM, 23 Sep, 2024

ویب ڈیسک: امریکی سفیرڈونلڈ اے بلوم نے جاتی امرا میں ن لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈونلڈ اے بلوم کا استقبال کیا اور ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال بھی ملاقات میں شریک ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک تھیں۔

مزیدخبریں