عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت

03:21 PM, 23 Sep, 2024

ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف ایف آئی اے کا توشہ ٹو سپلیمنٹری چالان سامنے آگیا،24 گواہوں کی لسٹ بھی ایف آئی اے کے سپلیمنٹری چالان کے ساتھ منسلک۔

تفصیلا ت کے مطابق  توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔توشہ خانہ ٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں، آئندہ سماعت پر ملزمان پر نئے چالان کے تحت فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت دائر کر دی ایف ائی اے نے نیا چالان عدالت میں داخل کروا دیا۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی.

وکیل صفائی سلمان صفدر نے نئے چالان کے بعد دائر درخواست ضمانت پر اپنے دلائل پیش کیے۔

عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی، وکیل صفائی 26 ستمبر کو اپنے دلائل مکمل کریں گے۔

قبل ازیں ایف آئی اے کا توشہ ٹو سپلیمنٹری چالان سامنے آگیا۔ ایف آئی اے نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف ٹھوس ثبوت اور شواہد کا دعویٰ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بطوروزیراعظم سابق ملٹری سیکرٹری برگیڈئیر محمد احمد بھی گواہوں میں شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق دونوں نے مالی فائدہ حاصل کیا اورمس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ کیخلاف ٹھوس ثبوت شواہد موجود ہیں۔

ایف آئی اے نے دعویٰ کیاکہ غیر قانونی ذرائع اور کرپشن سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے مالی فائدہ حاصل کیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے کم قیمت پر بلغاری سیٹ حاصل کیا۔

مزیدخبریں