آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ کا آفیشل گانا ریلیز

03:46 PM, 23 Sep, 2024

محمد شکیل خان

ویب ڈیسک:(محمدشکیل خان) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گانے کا نام " وٹ ایور اِٹ ٹیکس" رکھا گیا ہے، آئی سی سی گانا آل گرل پاپ گروپ وش نے گایا ہے۔

ایک منٹ 40 سیکنڈ کے گانےمیں ویمنز ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ کے یادگار لمحات کے جھلکیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ویمنز ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ہوگا۔

مزیدخبریں