بھارت  کا جدید کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹر پلانٹ کے لیے امریکا کے ساتھ تاریخی معاہدہ

03:51 PM, 23 Sep, 2024

(ویب ڈیسک)   بھارت اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کے میدان میں پارٹنرشپ کی پہل کے تحت، پہلی بارقومی سلامتی کے نقطہ نظر سے اہم جدید کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹر سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کے لیے بھارت میں ایک پلانٹ کے قیام کے لئے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

بھارت سیمی کنڈکٹر مشن کے تعاون سے بھارت سیمی کنڈکٹر کے ایک نئے وینچر، تھرڈ آئی ٹیک اور یو ایس اسپیس فورس کے درمیان اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کی شراکت داری میں قایم کیا جائے گا۔ یہ نیا سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ پلانٹ انفراریڈ، گیلیم نائٹرائڈ اور سلکان کاربائیڈ سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کے لیے ہوگا۔

صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے قومی سلامتی، اگلی نسل کے ٹیلی کمیونیکیشنز اور گرین انرجی ایپلی کیشنز کے لئے جدید سینسنگ، کمیونیکیشنز اور پاور الیکٹرانکس پر مرکوز سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ فیبریکیشن سہولت کے لیے تعاون کے اس انتظام کی تعریف کی ہے۔ تھرڈ آئی ٹیک اور یو ایس اسپیس فورس کے ساتھ تعاون کا اعلان پہلی بار جون 2023 میں کیا گیا تھا۔

امریکا نے کواڈ میں شامل ممالک میں فی الحال بھارت کے ساتھ اس طرح کے تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق یہ بھارت اور امریکا کے درمیان اس شعبے میں اپنی نوعیت کا پہلا تعاون ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب امریکی فوج بھارت کے ساتھ ان انتہائی قیمتی ٹیکنالوجیز کے لیے ٹیکنالوجی شراکت داری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان 2000 کی دہائی میں ہونے والے سول نیوکلیئر معاہدے جتنا اہم بتایا جارہا ہے۔

یہ سیمی کنڈکٹر فیب پلانٹ نہ صرف بھارت کا پہلا بلکہ قومی سلامتی کے لیے دنیا کا پہلا ملٹی میٹریل فیب بھی ہوگا۔شکتی نامی بھارتی سیمی فیب جدید جنگی لڑائی کے لیے تین ضروری ستونوں پر توجہ مرکوز کرے گا جس میں جدید سینسنگ، جدید مواصلات اور ہائی وولٹیج پاور الیکٹرانکس شامل ہوں گے۔اس سے ریلوے، ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سینٹرز اور گرین انرجی جیسے تجارتی شعبوں کو بھی بہت مدد ملے گی۔

مزیدخبریں