ورلڈکپ میں انڈیاکےخلاف میچ پریشروالاہوتاہے، سدرہ امین 

03:53 PM, 23 Sep, 2024

ویب ڈیسک: سدرہ امین نے کہا کہ ورلڈکپ میں انڈیاکےخلاف میچ پریشروالاہوتاہے،ساؤتھ افریقہ کےخلاف سیریز میں چیزیں اس طرح نہیں ہوئیں جس طرح سوچا تھا مگر ورلڈکپ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لئے یواے ای  روانہ ہوگئی۔ روانگی سے قبل پاکستان ٹیم کی  بیٹر سدرہ امین نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہاکہ   ورلڈکپ میں ہر میچ ٹف ہوتا ہے۔ہمارا گروپ بھی بڑا مشکل ہے مگر یہ ہے کہ ہم بہتر رزلٹس دینے کی کوشش کریں گے۔ساؤتھ افریقہ کےخلاف سیریز میں چیزیں اس طرح نہیں ہوئیں جس طرح سوچا تھا مگر ورلڈکپ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

سدرہ امین کا  کہنا تھا کہ ملتان میں کیمپ لگا تھا وہاں گرمی تھی شارجہ اور دبئی میں بھی اسی طرح کو موسم ہے۔

ماڈرن کرکٹ پرسدرہ امین نے کہاکہ   جتنے زیادہ رنز بنائیں گےاتنا  کام آسان ہوجاتاہے۔بھارت کےخلاف میچ پر کہناتھاکہ انڈیا والے میچ میں باہر والوں پر اتنا پریشر ہوتا ہے تو ہم تو گراؤنڈ میں کھیل رہے ہوتے ہیں، جو ٹیم اس دن اچھا کرے گی وہی ٹیم جیتے گی۔ فینز کو کہا اچھابھی کرتےہیں برا بھی ہوجاتاہے بس آپ لوگ دعاؤں میں یاد رکھیں اور ہمیں سپورٹ کرتے رہیں۔

مزیدخبریں