گروپ میں ایشین ٹیمیں موجود،مقابلہ اچھا ہوگا،نداڈار

03:59 PM, 23 Sep, 2024

محمد شکیل خان

ویب ڈیسک:(محمدشکیل خان) پاکستان ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کاکہنا ہے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہاکہ ہمارے گروپ میں ایشین  ٹیمیں بھی ہیں اور ان کے ساتھ ہم اچھا مقابلہ کریں گے۔  ہر ٹیم کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جیتنے کےلئے جائیں۔ہماری بھی کوشش ہے کہ پاکستان کو میچز جتوائیں۔

نداڈار نے یواے ای کے موسم پر کہاکہ موسم  ہمیں سوٹ کرتاہے۔ اچھے رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے،ہر دفعہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مائنڈ سیٹ پر کام کیا  پریکٹس بھی اچھی کی امید ہے کہ   ورلڈکپ میں اچھے نتائج نکلیں گے۔

ندا ڈار نے مزید کہاکہ ساؤتھ افریقہ کےخلاف سیریز ہمیں ورلڈکپ میں  فائدہ  دے گی۔ ورلڈکپ سے ڈیڑھ ہفتہ پہلے جار ہے ہیں جو کہ ٹیم کے لئے اچھا ہوگا۔گروپ بظاہر کافی مضبوط لگ رہا ہے مگرجو ٹیم میچ والے دن اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔

مزیدخبریں