مفتی عبدالقوی کوسفیرمقرر کرنےپرڈائریکٹرکی چھٹی

04:39 PM, 23 Sep, 2024

دانش منیر

ویب ڈیسک: (دانش منیر) مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے والے ڈائریکٹر کیخلاف وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس کام کرگیا ۔ اختیارات کانہ جائز استعمال کرنے والے ڈائریکٹر محمد آصف کو نوکری سے برطرف کرنے، سروس ضبط کرنے اور جرمانے عائد کرنے کی  سفارش بھی کر دی گئی ہے محکمانہ انکوائری آفسر نے پیڈا ایکٹ لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے والے ڈائریکٹر کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش  کردی گئی ہے۔سابق ڈائریکٹر محمد آصف کو سروس ضبط کرنے اور جرمانے کی سفارش بھی کر دی گئی اختیارات سے تجاوز پر عہدے سے ہٹائے جانے والے ڈائریکٹر کے خلاف انکوائری  مکمل کرکےرپورٹ جمع کروا دی گئی ہے،ابتدائی انکوائری میں سابق ڈائریکٹر محمد آصف کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رضوان شیروانی نے ابتدائی انکوائری کی۔

سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار کے حکم پر سابق ڈائریکٹر ریجن سی محمد آصف سے تحقیقات کی گئیں۔مس کنڈکٹ سے متعلق انکوائری میں سابق ڈائریکٹر محمد آصف کو 14 ستمبر کو طلب بھی کیا گیاتھا۔سابق ڈائریکٹر محمد آصف سے اختیارات سے تجاوز پر وضاحت بھی مانگی گئی ہے جبکہ محکمانہ تحقیقات کی رپورٹ سیکرٹری ایکسائز آفس جمع کروا دی گئی ہے۔

مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے کے خلاف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے 9 ستمبر کو نوٹس لیا تھا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر سابق ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے خلاف انکوائری کی گئی۔محمد آصف نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر بنایا۔ مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری ایکشن لیا تھا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر محمد آصف کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار نے فوری کارروائی کا حکم دیا، ڈی جی ایکسائز فیصل فرید نے سفیر مقرر کرنے کی تردید کی تھی۔

مزیدخبریں