ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کا لاہور جلسہ پارٹی کو بھاری پڑ گیا۔ پنجاب اسمبلی کے اندر پارٹی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی دست و گریباں ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود اور فرخ جاوید مون دست و گریباں ہوگئے، اراکین اسمبلی کی موجودگی میں فرخ جاوید مون اور شیخ امتیاز کی لڑائی ہوئی۔
ذرائع کا کہناہے کہ جھگڑے کے دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر بھی موجود تھے،رہنما پی ٹی آئی سندھ فردوس شمیم نقوی بھی اجلاس میں شریک تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران فردوس شمیم نقوی نے خراب پرفارمنس پر سوال اٹھایا اور کہا کہ جلسہ توقعات کے مطابق نہیں تھا، جلسہ 6 بجے ختم نہیں کرنا چاہیے تھا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران شیخ امیتاز نے جواب دیا کہ اتنی سختیوں میں ایسا جلسہ بھی غنیمت ہے، ہمارا 35 لاکھ روپےلگ گیا، جوابھی ادا کرنا ہے۔
اس دوران فرخ جاوید مون نے سوال اٹھایا کہ 35 لاکھ روپے کیسے لگ گئے؟جلسے ہم نے بھی کیے ہیں،فرخ جاوید مون کی بات پر شیخ امتیاز طیش میں آگئے اور دونوں کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوئی اور بات بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔