ویڈیوز پر 1.9 ارب ویوز، 'پیسٹو' نامی پینگوئن سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

05:31 PM, 23 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا کا یہ کرشمہ ہے کہ وہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی اسٹار بنا دیتا ہے۔

کچھ اسی طرح کا معاملہ آسٹریلیا میں پائے جانے والے ایک پینگوئن کے ساتھ بھی ہوا۔ اس پینگوئن کا نام ' پیسٹو' ہے جو اپنے بڑے حجم کی وجہ سے میلبرن کے ایک ایکوریم میں آنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

پیسٹو کی عمر ابھی 9 ماہ ہے اور اس کا وزن 22 کلو گرام ہے۔

وہ آسٹریلیا میں کسی بھی ایکوریم میں پایا جانے والا سب سے بھاری ننھا پینگوئن ہے۔ واضح رہے کہ پیسٹو کے ماں باپ میں ہر ایک کا وزن 11 کلو گرام ہے۔

 

دنیا بھر میں 1.9 ارب سے زیادہ افراد سوشل میڈیا کے ذریعے " پیسٹو" پینگوئن کی ویڈیوز کو دیکھ چکے ہیں۔

مزیدخبریں