جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

05:49 PM, 23 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   جسٹس منصور علی شاہ  نے  ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور   ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ میں   پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   جسٹس منصور علی شاہ ججز کمیٹی میں شرکت کیے بغیر چلے گئے ہیں جبکہ چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان نے  شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 

چند روزقبل  پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کو تین رکنی ججز کمیٹی سے نکال دیا گیا تھا۔  چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی رکن نامزد  کردیا تھا۔

مزیدخبریں