(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس میں آج ہی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں راولپنڈی میں جلسے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
اجلاس کی صدارت شیخ وقاص اکرم کر رہے ہیں، اجلاس میں شمالی پنجاب کے صدر ملک تیمور، ثیمابیہ طاہر اور دیگر رہنما شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کے لئے این او سی کے لئے درخواست بھی تیار کر لی ہے، پی ٹی آئی آج ہی ڈی سی آفس راولپنڈی میں این او سی کے لئے درخواست دائر کرے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن بھی دائر کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے ثمابیہ طاہر کو جلسے کے حوالے سے اہم ذمہ داری بھی سونپ دی ہے۔