کوروناسےمزید157 افراد جان کی بازی ہار گئے

04:43 AM, 24 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) مہلک کورونا وائرس سے مزید 157 افراد جان کی باری ہار گئے اور ان اعداد و شمار کے بعد ملک بھر میں تاحال کورونا سے 16 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 157مریض جاں بحق ہوگئے ٗ جبکہ مزید 5908افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 86529ہو گئی ہے۔پاکستان میں تاحال کورونا کے 6 لاکھ86ہزار 488مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗجبکہ اس وقت تک ملک میں790016مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗافسوسناک طور پر پاکستان میں کورونا سے 16,999موات ہو چکی ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں52402ٹیسٹ کئے گئے۔
مزیدخبریں