کورونا وباء:‌بھارت میں آکسیجن کی قلت برقرار

06:36 AM, 24 Apr, 2021

حسان عبداللہ

بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ نئی دہلی کے ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے مزید 20 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 3 لاکھ 46 سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 624 افراد کی جان لے لی ہے۔ بھارت میں کووڈ 19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 لاکھ 52 ہزار 940 تک جا پہنچی ہے جبکہ کووڈ 19 سے مرنیوالوں کی کل تعداد 1 لاکھ 89 ہزار 554 ہو گئی۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافے کے ساتھ آکسیجن کی مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور یہ صورتحال بدلنے میں وقت لگ سکتا ہے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے۔

مزیدخبریں