سعودی عرب نے پاکستان پر سفری پابندیاں لگا دیں

07:23 AM, 24 Apr, 2021

حسان عبداللہ

سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیاں لگادی ہیں۔ 

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان، سری لنکا، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا پر سفری پابندیاں لگائی گئی ہیں. اس حوالے سے سعودی سول ایوی ایشن کا نوٹیفکیشن بھی سامنے آ گیا ہے. حکام نےسعودی شہریوں کو بھی پاکستان آنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو واپس آنے کے لیے (72) گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے، اس کے علاوہ سعودی عرب کے اقامہ ہولڈر بھی 72 گھنٹوں کے دوران واپس آ سکیں گے.

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے یورپی یونین کے ممالک پر بھی عارضی سفری پابندیاں عائد کی گئیں ہیں.حکام کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں میں شامل ممالک سے آنیوالی فلائٹس کو سعودی عرب میں اترنےکی اجازت نہیں دی جائے گی.

مزیدخبریں