کورونا کے مریضوں کیلئے آکسیجن کے بحران کا خدشہ
07:33 AM, 24 Apr, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں کو آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٗ کورونا کیسز بڑھنے کی شرح کے مطابق اگر اسی طرح صنعتوں کو آکسیجن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا تو صحت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے۔آکسیجن بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی یہی صورتحال رہی تو پاکستان میں خدانخواستہ صورتحال بھارت جیسی بھی ہو سکتی ہے ٗ آکسیجن پیدا کرنے کیلئے پلانٹس کو بلاتعطل بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ٗ یہ ضروری ہے کہ تمام پلانٹس پوری صلاحیت سے آکسیجن پیدا کریں ٗ تو وہ صحت کے شعبہ کی ضرورت پوری کی جا سکتی ہے ۔یاد رہے کہ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کورونا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ٗ اسی سلسلہ میں این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامہ کے بعد اسلام آباد میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور عید الفطر تک تمام سرکاری تعلیمی ادارے بھی بند کردئیے گئے ہیں۔