دنیا کی مہنگی ترین افطاری کی قیمت؟‌

07:37 AM, 24 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم امہ میں افطار کی پر تکلف دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس حوالے سے مخلتف ریسٹورنٹس پر کشش آفر بھی دیتے ہیں.تاہم حیرت انگیز طور پر دنیا کی مہنگی ترین افطاری کا اہتمام کسی مہنگے ہوٹل کی بجائے فضائی سفر کے دوران کیا جا رہا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی دنیا کی مہنگی ترین افطاری کروا رہی ہے۔ فضائی کمپنی کی جانب سے کرائی جانے والی افطاری کے لئے66 ہزار درہم ادا کرنا پڑتے ہیں۔ طیارے میں افطاری کی دعوت اڑانے والے مہمانوں کے لیے کئی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، خاص طور پر مہمانوں کے لیےآرام دہ کرسیاں نصب کی گئی ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کے لیے کئی قسم کے کھانوں اور دیگر لوازمات سے سجے دستر خوان کا بھی انتظام کیا جاتا ہے.

مزیدخبریں