کورونا کی شکار بھارتی عوام کیساتھ وزیر اعظم کا اظہار یکجہتی

08:36 AM, 24 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں کورونا سے مقابلہ کرتی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ہمسائیہ ملک میں جو لوگ کورونا سے لڑ رہے ہیں ان سب کیلئے جلد صحت مندی کی دعا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ میں انڈیا کورونا کی خطرناک لہر کیساتھ جنگ لڑنے والی بھارتی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں ٗ جو لوگ ہمارے ہمسائیہ اور دنیا بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں ان سب کیلئے جلد صحت یابی کی دعا ہے ٗ ہمیں انسانیت کو بچانے کےلئے خطرناک وباء سے مل کر لڑنا ہو گا‘‘۔https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1385864226925842433یاد رہے کہ بھار ت میں عالمی وبا کی تباہ کاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں ٗ لاکھوں لوگ کورونا سے مر چکے ہیں جبکہ وہاں پر مریض زیادہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں ان کے علاج کی سہولیات کا فقدان بھی ہو گیا ہے ٗ بھارت میں کورونا کے مریض آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔
مزیدخبریں