سچن ٹنڈولکر کی آج سالگرہ ٗ عوام سے بڑی اپیل کردی
09:29 AM, 24 Apr, 2021
نئی دہلی ( ویب ڈیسک)سچن ٹنڈولکرکی آج سالگرہ ہے اور وہ 48 سال کے ہوگئے ہیں ٗ مگر اپنی سالگرہ کے موقع پر بھی انہوں نے پیغام دیا ہے کہ کورونا سے صحت مند ہونے والے افراد ڈاکٹرز کے مشورہ سے اپنا پلازمہ ڈونیٹ کریں۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنی سالکرہ پر سوشل میڈیا پر جاری کی جانیوالی ویڈیو میں کہا کہ وہ شائقین کی طرف سے سالگرہ کے پیغامات پر سب کے بہت شکر گزار ہیں ٗ گزشتہ ماہ وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے اور 21 دن تک قرنطینہ میں رہے تھے۔ اور ان کا پیغام ہے جو بھی کورونا سے ریکور ہوئے ہیں وہ لازمی اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریںاور پہلی فرصت میں ڈاکٹر کی اجا زت کے بعد پلازما ڈونیٹ کریں ۔ اس طرح کئی جا نیں بچ سکتی ہیں۔https://twitter.com/sachin_rt/status/1385862342609625089یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر آج 48 سال کے ہوگئے ہیں۔ جب انہوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز گیا تو ان کے پہلے میچ میں ہی ان کا سامنا پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ہوا جس کی کپتانی عمران خان کر رہے تھے۔