پشاور میں منشیات فیکٹری سیل، پانچ ملزمان گرفتار

11:49 AM, 24 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پشاور (پبلک نیوز) فقیر آباد کی حدود قاضی کلے میں منشیات فیکٹری سیل۔ منشیات فیکٹری رہائشی علاقہ میں قائم کی گئی تھی۔ فیکٹری کی خاطر کرایہ پر گھر حاصل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ فیکٹری سے 2 کلو گرام آئس، 31 کلو گرام ہیروئن اور تین کلو چرس برآمد کی گئی۔ برآمد منشیات کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔

فیکٹری سے منشیات بنانے میں استعمال ہونے والی مشینری مکسچر مشین وغیرہ بھی برآمد کی گئی ہے۔ منشیات بنانے کے بعد ملک کے مختلف شہروں کو موٹر کار کے ذریعے سپلائی کی جاتیں تھیں۔ ملزمان اندرون شہر اور قریبی اضلاع کو بھی منشیات سپلائی کرتے تھے۔ منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والے دو موٹرکار اور دو عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان میں نواب، جمروز، سمیع اللہ، بارات اور شبیر شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق پڑوسی ملک افغانستان اور چارسدہ سے ہے۔

ایس پی سٹی عتیق شاہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر دیگر شہروں میں نیٹ ورک کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے۔ کارروائی فقیر آباد پولیس نے کی ہے۔

مزیدخبریں