پاکپتن (پبلک نیوز) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کی ہدایات پر مانیٹرنگ ٹیم کی بڑی کارروائی۔ مانیٹرنگ ٹیم کا ساہیوال روڈ پر پل جالب کے قریب چھاپہ۔
سرکاری زرائع کے مطابق مانیٹرنگ ٹیم کا ساہیوال روڈ پر پل جالب کے قریب چھاپہ مارا۔ مانیٹرنگ ٹیم نے 375 بوری گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مانیٹرنگ ٹیم نے گندم سے بھرے ٹرالے کو تحویل میں لے لیا۔
سرکاری زرائع کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ ٹیم نے برآمد شدہ گندم محکمہ فوڈ کے حوالے کر دی۔