پشاور (پبلک نیوز) پولیس کی اہم کارروائی، مسلح ہو کر ڈکیتیاں کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار۔
پشاور پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے گزشتہ دنوں سیار احمد نامی شہری کے گھر ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے نقد، 5 تولے طلائی زیورات اور موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔
ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر کار بھی برآمد کیا گیا ہے۔ بہترین حکمت عملی کی بدولت ملزمان کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ ملزمان میں ہارون شہزاد، محمد علی عرف بلو، فیصل قریشی اور جاوید شامل ہیں۔