لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فون۔ شہبازشریف کو رہائی پرمبارک، نیک تمناوں کا اظہار۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا۔ مولانا فضل الرحمن کی شہبازشریف کو رہائی پرمبارک دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مزاج پرسی کی۔ دونوں رہنماوں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کے حوالے سے شہبازشریف کو اعتماد میں لیا۔
دونوں رہنماؤں نے کورونا وبا کی شدت اور ملک میں آکسیجن میں کمی اور اموات کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔