خیبر پختونخوا: نویں تا بارہویں تعلیمی ادارے عید تک بند

03:34 PM, 24 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پشاور (پبلک نیوز) خیبر پختونخوا کے کورونا زدہ اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو ایک ہفتہ بعد پھر عید تک بند کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں 19 اپریل کو صوبہ کے 21 کورونا سے متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو کھولا تھا۔

گزشتہ روز کے این سی او سی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اب دوبارہ بند کرنے کا اعلامیہ آج جاری کر دیا جائے گا۔ اعلامیے میں پیر 26 اپریل سے عید تک نویں سے بارہویں تک کے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

مزیدخبریں