کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے آزادکشمیر میں نئی پابندیاں

03:36 PM, 24 Apr, 2021

احمد علی

مظفرآباد (پبلک نیوز) کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیےآزادکشمیر میں نئی پابندیاں نافذ محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ فیصد سے زائد ریٹ والے علاقوں میں سکول اور کالجز بند رہیں گے۔ سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن دو بجے تک ہوں گے۔ جملہ کاروباری مراکز شام چھ بجے سے سحری تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل سٹور، پیٹرول پمپ، دودھ دہی اور تندور کی دکانوں کا استثنی ہوگا۔ 60 سال سے زائد اور 12 سال سے کم عمر افراد کے مارکیٹوں میں داخلہ پر پابندی ہو گی۔ پبلک پارکس بند رہیں گے۔

مزیدخبریں