خوشاب: ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی، نادرا، پنجاب ہائی وے پولیس کو نوٹس

03:42 PM, 24 Apr, 2021

شازیہ بشیر

خوشاب (پبلک نیوز) حلقہ PP-84 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نادرا اور پنجاب ہائی وے پیٹرول پولیس کو نوٹس جاری کر جاری کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل نادرا اور سپرنٹنڈنٹ پنجاب ہائی وے پولیس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی روکنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نادرا نے خوشاب میں 6 سینئیر ملازمین کے پوسٹنگ آرڈر جاری کیے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نادرا کو فوری پوسٹنگ آرڈر واپس لینے کی ہدایات کر دی۔ آفیسر کا کہنا ہے کہ پنجاب ہائی وے پولیس کے کانسٹیبل نصراللہ جوئیہ کے خلاف شکایات موصول ہوئیں۔

ضلع مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق پنجاب ہائی وے پولیس کے ملازم کے خلاف انضباطی کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ 25اپریل کو کارروائی کی رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

مزیدخبریں