وزیراعظم عمران خان 26 اپریل کو ملتان کا دورہ کریں گے

04:02 PM, 24 Apr, 2021

احمد علی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان 26 اپریل کو ملتان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفاقی و صوبائی وزرا وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک روزہ دورے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان جنوبی پنجاب پیکج کا اعلان کریں گے۔ ملتان میں زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے اور انجینئرنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

اس ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان مختلف سڑکوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم سے ارکان اسمبلی کی بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

مزیدخبریں