پی آئی اے کے 3 خصوصی طیارے کورونا ویکسین لینے چین پہنچ گئے

04:27 PM, 24 Apr, 2021

احمد علی

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان کی قومی ائیرلائن ( پی آئی اے) کے ایک ہی دن میں 3 خصوصی طیارے کوویڈ 19 ویکسین لینے چین پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تین خصوصی پروازیں پاکستان کوڈ 19 ویکسین لانے کے لیے بیجنگ پہنچ گئیں۔ خصوصی طیاروں پر ویکسین کی لوڈنگ کا کام شروع ہو چکا ہے۔ تین بوئنگ 777 طیارے دس لاکھ ویکسین لے کر اتوار کو واپس پہنچیں گے۔ملک میں جاری کورونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد تیز کردی گئی ہے۔ این سی او سی اور این ڈی ایم اے کے ایماء پر پی آئی اے کے تین طیاروں کی یکے بعد دیگرے روانگی ہوئی۔ کورونا کی ممکنہ تیسری اور مہلک تر لہر سے نمٹنے کے لیے تمام حکومتی اداروں نے کام تیز کر دیا۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی آئی ہے۔ کورونا ایک عالمی بحران ہے اس سے بچاو کیلئے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے۔ پی ائی اے اس سلسلے اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں