شہر قائد میں گرمی کا تسلسل اگلے دو دن تک جاری رہے گا

05:46 PM, 24 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: موسم بدلا، گرمی کا زور بڑھا، کراچی سورج کے نشانہ پر آ گیا۔ آج شہر قائد میں پارہ 39 کے درجہ کو چھو گیا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ گرمی کی یہ لہر اگلے دو دن بھی ایسے ہی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق اگلے دو دنوں میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پارہ جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ جمعہ سے اتوار تک کراچی میں گرمی کا زور رہے گا۔ بتایا گیا تھا کہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہواؤں کے ساتھ ساتھ سمندر کی ہواؤں کا بحال ہونا بھی ممکن ہے۔

مزیدخبریں