گجرات، سیالکوٹ میں نجی و سرکاری اسکول کھولنے کی اجازت

05:54 PM, 24 Apr, 2021

احمد علی

لاہور (پبلک نیوز) گجرات اور سیالکوٹ والوں کے لیے خوشخبری، کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہو گئی۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے نجی اور سرکاری اسکول کھولنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گجرات اور سیالکوٹ کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہو گئی۔ جس کے بعد محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے نجی اور سرکاری اسکول کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے 15 اضلاع میں 9 سے 12 ویں کلاس تک سکول بند ہیں۔ ان اضلاع میں کورونا کے کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔ جس میں لاہور، بہاولپور، بھکر، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جھنگ، خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، راولپنڈی، سرگودھا، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

مزیدخبریں