پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،25 اپریل 2021

07:05 PM, 24 Apr, 2021

احمد علی
این سی او سی نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے پیش نظر زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈائون کی تجاویز پر غور شروع کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی کہا ہے کہ اگر ایک ہفتہ میں صورتحال قابو میں نہ رہی تو مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہو گا۔کورونا کے باعث پنجاب کے تعلیمی اداروں میں صورت حال مزید گمبھیر، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا پنجاب کے 25 اضلاع میں کالجز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ۔وزیراعظم عمران خان 26 اپریل کو ملتان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفاقی و صوبائی وزرا وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔اے این پی کے سربراہ شاہی سید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے پولنگ کا ٹائم آٹھ گھنٹے سے بڑھا کر دس یا بارہ گھنٹے کیا جائے۔ الیکشن کسی صورت ملتوی نہ کیا جائے۔ ایس اوپیز کے تحت الیکشن ہو۔ عوام سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ ووٹ لازمی دیں اور ایس اوپیز کو فالو کریں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کو ش بنانے والوں کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ شہباز شریف ذرا سا بھی آمادہ ہو جاتے تو آج وزیر اعظم بن چکے ہوتے۔ ن لیگ میں دراڑیں ڈالنے والے اپنی خیر منائیں۔ پی ٹی آئی کا بڑا گروپ دوسری جماعتوں کے رابطے میں ہے۔
مزیدخبریں