سجل کے بعد ایمن نے بھی انسٹاگرام پر نام تبدیل لیا

05:12 AM, 24 Apr, 2022

احمد علی
کرچی (ویب ڈیسک ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایمن خان نے بھی شادی کے چار سال گزرجانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔ اداکارہ کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10.2 ملین فالوورز ہیں، اداکارہ نے شادی کے 4سال کے بعد اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر منیب بٹ کا نام لگایا ہے ۔ ایمن خان کا یوزر نیم پہلے ’ انسٹاگرام پر ایمن خان تھا‘مگر اب انہوں نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ’ایمن منیب‘ لکھ لیا ہے۔ اداکارہ کے اس اقدام پر ان کے مداح خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ خیال رہے کہ ایمن خان کی اداکار منیب بٹ سے 2018 کی 21 نومبر کو شادی ہوئی تھی اور اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام امل منیب ہے۔ اداکارہ کو اکثر اوقات ہی ایک کامیاب اداکارہ، بیوی اور ماں ہونے پر فنکاروں اور مداحوں کی طرف سے بے حد سراہا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام سے شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا تھا ۔گزشتہ دنوں سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔
مزیدخبریں