ای سی ایل سے 100 سے زائد افراد کے نام نکا ل دیئے گئے
06:20 AM, 24 Apr, 2022
اسلام آباد: ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے ایک سو سے زائد افراد کے نام نکال دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف کے نام نکال دیئے گئے ہیں ، سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت کئی اور اہم شخصیات کے نام بھی نکال دیئے گئے۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی سفارش پر اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالت، حساس ادارے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈلنے والے نام موجود رہینگے۔مزید ناموں کی بھی وزرات داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے، چار ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیئے جائیں گے۔