چکوال سے 2 نامعلوم خواتین کی نعشیں برآمد
10:10 AM, 24 Apr, 2022
چکوال ( پبلک نیوز ) موٹروے پر بھٹی گجر کے قریب 2 نامعلوم خواتین کی نعشیں برآمدہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چکوال موٹروے پر بھٹی گجر کے قریب 2نامعلوم خواتین کی نعشیں ملی ہیں، کلرکہار پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی. تھانہ کلرکہار کے ایس ایچ او اور دیگر عملہ موقع پر موجود ہیں. پولیس کے مطابق خواتین کے چہروں پر زخم کے نشان ہیں، فنگر پرنٹ اور دیگر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں.