سال 2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کیلئے کی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک

02:36 PM, 24 Apr, 2023

احمد علی
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کے لیے کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور اس کے شراکت داروں نے پاکستان کو 5.5 ارب ڈالر کے منصوبے دیئے، سال 2022 میں پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر کے رعایتی قرضے دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں 31.8 ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی، پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسد کا متوازن خراب ہوا، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے مقامی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کےلیے ماہرین کی ضرورت ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بچنے کےلیے ماہرین کی خدمات فراہم کر رہے ہیں، پاکستان میں سیلاب سے 1730 افراد ہلاک ہوئے، سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالر کے وعدے ہوئے، سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کیے۔ خیبر پختون خوا میں خواتین کی صحت کے لیے 10 ڈالر کا پراجیکٹ جاری ہے۔
مزیدخبریں