پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ انتقال کرگئیں
06:32 PM, 24 Apr, 2023
سابق وزیر دفاع اور پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ انتقال کر گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویزخٹک کی اہلیہ نوشہرہ میں انتقال کرگئیں ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق پرویزخٹک کی اہلیہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ پرویز خٹک کی اہلیہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائےگا، پرویز خٹک کی اہلیہ کی میت لاہور بھجوادی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کی نماز جنازہ کل لاہور میں ہی ادا کی جائے گی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، صدر مملکت نے اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ صدر مملکت نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ صادق سنجرانی نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت، ورثاءسے اظہار تعزیت بھی کیا۔